تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر حملے میں مزید 2 اہلکار ہلاک

سرینگر( سن نیوز)مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج پر نا معلوم افراد کے حملے میں مزید 2 اہلکار ہلاک ہوگئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ میں نامعلوم افراد نے بھارتی فوج پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک ہوگئے جس کے ساتھ ہی گزشتہ ہفتے کے دوران ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 9 تک پہنچ گئی ہے ۔واقعہ کے بعد بھارتی فورسز کی بھاری نفری کو علاقے میں طلب کرکے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کردیا گیا ہے، علاقہ کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھارتی فوج کی بھاری نفری تعینات ہے اور کسی کو بھی آنے جانے کی اجازت نہیں ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل بھی مقبوضہ کشمیر میں ساتھیوں کی بازیابی کے لیے گئی بھارتی فوج کی ٹیم پر مسلح افراد نے حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں 5 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے جب کہ 2 روز قبل بھی فائرنگ کے نتیجے میں 2 اہلکار مارے گئے تھے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں