تازہ ترین

ملکہ الزبتھ 96 سال کی ہو گئیں

اسلام آباد( سن نیوز)ملکہ برطانیہ، ملکہ الزبتھ دوئم آج اپنی 96ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملکہ الزبتھ آج اپنی 96ویں سالگرہ سینڈرنگھم، انگلینڈ میں منائیں گی۔
برطانیہ کی بادشاہت میں سب سے طویل عرصے تک ملکہ رہنے والی ملکہ الزبتھ دوئم ہیلی کاپٹر کے ذریعے اپنی ریاست نورفاک روانہ ہوئیں جہاں اُن کے خاندان کے افراد اور قریبی دوست اُن کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کریں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملکہ الزبتھ دوئم ریاست نورفاک میں اپنے شوہر شہزادہ فلپ کے پسندیدہ کاٹیج میں قیام کریں گی۔ملکہ برطانیہ کی 96ویں سالگرہ کے موقع پر اُن کی ایک تصویر جاری کی گئی ہے جس میں ملکہ کو دو سفید گھوڑوں کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق اس تصویر میں ملکہ برطانیہ کی گھوڑوں میں دلچسپی کی عکاسی کی گئی ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں