تازہ ترین

جو بائیڈن کے پیوٹن کو قصائی کہنے پر روس کا ردعمل

اسلام آباد( سن نیوز)امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے روسی صدر پیوٹن کو قصائی کہنے پر روس کی جانب سے شدید ردِ عمل سامنے آیا ہے۔روس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر کے بیان سے روس امریکا تعلقات میں بہتری کے امکانات کم ہوجائیں گے۔واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے پولینڈ میں یوکرینی پناہ گزینوں سے ملاقات کے دوران صدر پیوٹن کو قصائی تھا۔اس سے قبل امریکی صدر جو بائیڈن نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو جنگی مجرم قرار دے دیا تھا۔ایک تقریب میں صحافیوں کے سوالات کے غیررسمی جوابات میں امریکی صدر نے کہا تھا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ پیوٹن جنگی مجرم ہیں۔روس نے جوبائیڈن کے بیان پر شدید رد عمل دیتے ہوئے بیان کو مسترد کر دیا تھا۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں