اسلام آباد( سن نیوز)سعودی عرب کے شہر جدہ میں یمن کے حوثی باغیوں کا تازہ حملہ سامنے آیا ہے۔سعودی میڈیا رپورٹ کے مطابق حوثیوں کے حملے میں جدہ کے فیول اسٹوریج ٹینک پر لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق دوسرے فیول اسٹوریج ٹینک میں آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔رپورٹ کے مطابق یمن کے حوثی باغیوں نے گزشتہ روز جدہ میں تیل کی تنصیبات پر حملے کیے تھے۔
سعودی شہر جدہ میں حوثی باغیوں کے حملے
