تازہ ترین

ملکہ برطانیہ، ولیم اور کیٹ کی ایک اور صلاحیت سے متاثر

اسلام آباد( سن نیوز)ڈیوک اینڈ ڈچز آف کیمبرج، شہزادہ ولیم اور اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے ملکہ الزبتھ دوئم کو اپنی ایک اور صلاحیت سے متاثر کردیا ہے۔شہزادہ ولیم اور کیٹ نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بیلیز سے گیریفونا کمیونٹی کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے ایک ویڈیوشیئر کی ہے جوکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کی جارہی ہے۔اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’یہاں ہاپکنز میں گریفونا کمیونٹی کے ساتھ وقت گزارنا اور ان کی کچھ روایات کے بارے میں جاننا ایک اعزاز تھا‘۔شاہی جوڑے کا ڈانس سوشل میڈیا صارفین کے علاوہ ملکہ برطانیہ کو بھی بہت پسند آیا۔شاہی محل کے آفیشل انسٹا گرام اکاؤنٹ کی انسٹا اسٹوری پر ولیم اور کیٹ کی اس وائرل ڈانس ویڈیو کو ری شیئر بھی کیا گیا۔اس کے علاوہ شاہی محل کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی بیلیز سے کچھ تصاویربھی شیئر کی ہیں۔شاہی محل کی جانب سے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا کہ’ڈیوک اور ڈچز آف کیمبرج نے ملک میں اپنے دورے پر بیلیز کی کچھ مشہور چاکلیٹس کا نمونہ لیا، گیرفونا کمیونٹی کے ساتھ وقت گزارا اور سمندری تحفظ کے بارے میں مزید معلومات حاصل کیں، ساتھ ہی ساتھ قدیم مایا کے مقام کاراکول کا دورہ بھی کیااور مسلح افواج کے اہلکاروں سے ملاقات کی‘۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں