تازہ ترین

معتبر صحت رپورٹوں کی بنیاد پر حج سے متعلق فیصلہ کرینگے: سعودی وزیر

اسلام آباد( سن نیوز)سعودی وزیرِ حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ کا کہنا ہے کہ صحت سے متعلق معتبر رپورٹوں کی بنیاد پر ہی حج سے متعلق فیصلے کیے جائیں گے۔مکہ مکرمہ سے جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ خواہش ہے کہ حج سے متعلق تمام کام پُرسکون، امن و سلامتی کے ساتھ انجام دیے جائیں۔سعودی وزیرِ حج نے کہا کہ صحت سے متعلق اداروں کے تعاون سے عازمین کی تعداد کا جائزہ لیا جا رہا ہے، عازمینِ حج کی صحت و سلامتی سب سے مقدم ہے۔سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے یہ بھی کہا ہے کہ عازمینِ حج کی تعداد کا تعین صحت و سلامتی کو مدِ نظر رکھ کر کیا جائے گا۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں