تازہ ترین

انچ کے عجیب و غریب انسانی ڈھانچے کا معمہ حل ہوگیا6

اسلام آباد( سن نیوز)سائنسدانوں نے برسوں کی انتھک محنت کے بعد بالآخر مخروطی کھوپڑی اور 12 کے بجائے 10 پسلیوں والے ڈھانچے کی اصل حقیقت کا پتہ لگالیا۔کسی دوسرے سیارے کی مخلوق کی طرح دکھنے والا یہ ڈھانچہ جنوبی امریکہ کے ایٹاکاما صحرا سے دریافت ہوا تھا۔ اسی صحرا کے نام پر اس کا نام Ata رکھا گیا تھا۔کچھ کا ماننا تھا کہ یہ واقعی کسی دوسری دنیا کی مخلوق ہے جبکہ باقی کا کہنا تھا کہ یہ ڈھانچہ قدیم انسانی آبادی سے تعلق رکھتا ہے۔ اور یہیں سے معاملات مزید عجیب انکشافات کا رُخ دھارتے ہیں۔ یہ ڈھانچہ 1970 کی دہائی کا ہے۔ مزید برآں اس کا 8 فیصد ڈی این اے انسانوں سے نہیں ملتا۔بعد میں سان فرانسسکو کی اسٹین فورڈ یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے سائنسدانوں نے دقیق مطالعے کے بعد یہ انکشاف کیا کہ یہ چھوٹی بچی کا ڈھانچہ ہے جو 40 سال پہلے مر گئی تھی۔ اور ڈھانچے کی عجیب و غریب ساخت اصل میں غیرمعوملی جینیاتی تبدیلیوں کا نتیجہ ہے۔بچی کی موت کیسے ہوئی، اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ بچی یا تو پیدا ہوتے ہی مر گئی تھی یا پھر اس کی پیدائش قبل از وقت ہوگئی تھی۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں