تازہ ترین

ہاتھی کے بچے کی ٹب میں مزے سے نہاتے ہوئے ویڈیو

اسلام آباد( سن نیوز)ہاتھی کے بچے کی ٹب میں مزے سے نہاتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی۔ہاتھیوں کی شرارتوں کے حوالے سے کون واقف نہیں ہے یہ اکثر اوقات اپنی حرکات سے لوگوں کو محظوظ ہونے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔سوشل میڈیا پر ایسی ہی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک ہاتھی کے بچے کو ٹب میں نہاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔تھائی لینڈ میں ہاتھیوں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم نے اس ننھے ہاتھی کی ویڈیو جاری کی ہے، جس میں ہاتھی کے اس بچے کو ٹب میں نہاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ہاتھی کا یہ بچہ ٹب میں نہاتے ہوئے خوب مزے کررہا ہے جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اسے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں