تازہ ترین

بھارتی ماڈل کے بال چھوٹے کاٹنے پر سیلون کو 2 کروڑ کا جرمانہ

نیو دہلی( سن نیوز) بھارت میں عدالت نے ماڈل کے بال غلط کاٹنے اور انہیں چھوٹے کرنے پر سیلون کو 2 کروڑ کا جرمانہ کردیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق 2018 میں کنزیومر کورٹ میں ماڈل کی جانب سے ایک سیلون کے خلاف غلط اور چھوٹے بال کاٹنے کی شکایات درج کرائی گئی تھی جس میں خاتون ماڈل نے کہا تھا کہ میں 2004 سے اس سیلون میں جارہی ہوں، اس بار جب سیلون گئی تو انہوں نے ایسے ہئیر ڈریسر سے بال کٹوانے کے لیے کہا جس سے میں مطمئن نہیں تھی، میرے منع کرنے پر بھی سیلون نے کہا کہ اس ہئیر ڈریسر کا کام پہلے سے اچھا ہے لہذا آپ بال ان سے کٹوالیں۔ماڈل نے درخواست میں کہا کہ ہئیر ڈریسر تقریباً ایک گھنٹے سے زیادہ میرے بالوں کی کٹنگ کرتا رہا جس پر میں نے پوچھا کہ اتنا وقت کیوں لگ رہا ہے تو ہئیر ڈریسر نے کہا کہ میں آپ کا ’لندن ہئیرکٹ ‘ کررہاہوں تاہم جب میں نے اپنے بال دیکھے تو وہ بالکل ٹھیک نہیں تھے، میں نے سیلون سے شکایات کی جس پر انہوں نے ٹریٹمنٹ کے نام پر میرے بال مزید خراب کردیے تاہم اب چھوٹے بالوں کی وجہ سے میں نے خوداعتمادی کھودی ہے اور مالی مسائل کا بھی سامنا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کنزیومر کورٹ نے خاتون ماڈل کی درخواست پر کارروائی شروع کی جس کا فیصلہ گزشتہ دنوں سنایا گیا جس میں عدالت نے سیلون پر 2 کروڑ کا جرمانہ عائد کرتے ہوئے کہا کہ سیلون کی غلطی سے خاتون ماڈل کو مالی مسائل کا سامنا کرنا پڑا، انہیں اشتہار ملنا بند ہوگئے اور جن کمپنیز نے بالوں کے اشتہار میں کام کے کنٹریکٹ کیے تھے وہ بھی ختم کردیے، اس کے علاوہ خاتون ماڈل گزشتہ 2 سال سے صدمہ کا شکار ہیں لہذا انہیں 8 ہفتوں میں سیلون 2 کروڑ روپے ادا کرے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں