تازہ ترین

پیٹرول مہنگا ہونے کا اثر، دلہا ’یاک‘ پر دلہن کو گھر لے آیا

اسلام آباد ( سن نیوز)ہنزہ کے علاقے سوست میں پیٹرول مہنگا ہونےکے باعث دلہا سالوں پرانی ثقافت اپنانے پر مجبور ہوگیا۔ہنزہ کے بالائی علاقےگوجال میں پاک چین سرحد کے قریب واقع گاؤں سوست میں پولیس اہلکارکی شادی تھی جس نے پیٹرول مہنگا ہونےکے باعث دلہن کو رخصتی کے بعد اپنے گھر لانے کے لیے سالوں پرانی ثقافت اپنالی۔دلہا رخصتی کے بعد گھر آنے کے لیے نہ صرف خود ہمالین یاک پر سوار ہوا بلکہ دلہن کو بھی یاک پر بٹھا دیا۔اس موقع پر دلہا کا کہنا تھا کہ پیٹرول مہنگا ہوگیا ہے اور وہ کسی بڑی گاڑی کا خرچہ بھی برداشت نہیں کرسکتا ، اس لیے ہم نے اپنی پرانی ثقات کو دوبارہ سے اپنایا ہے۔دلہا کاکہنا تھا کہ یاک پر سواری کی ایک وجہ پیٹرول کا مہنگا ہونا ہے اور دوسرا اپنی ثقافت کو دوبارہ زندہ کرنا ہے، بارات لانےکے لیے لوگوں نے نت نئے انداز اپنانا شروع کردیے ہیں، پر ہم نے اپنی سالوں پرانی ثقافت کے تحت یاک کا انتخاب کیا۔دلہا کا مزید کہنا تھا کہ شادی پر خوشی بھی ہو رہی ہے تاہم مہنگائی کی وجہ سے پریشانی بھی ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں