تازہ ترین

خاتون صارف ریسٹورنٹ کے کچن میں کھانا پکانے پہنچ گئیں

اسلام آباد (سن نیوز)ایک خاتون نے میکڈونلڈ سے کھانا لینے کے لیے تمام حدیں پار کر دیں، خاتون صارف کو ریسٹورنٹ اسٹاف نے بتایا کہ ان کے پاس کچن میں دستانے ختم ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے وہ کھانا نہیں تیار کر رہے۔یوں خاتون نے معاملہ اپنے ہاتھوں میں لیا اور کھڑکی سے کچن کے اندر داخل ہوگئیں، انہوں نے کہا وہ اپنا کھانا خود تیار کرلیں گی۔یہ ویڈیو سب سے پہلے ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کی گئی تھی بعد ازاں یہ یوٹیوب پر بھی وائرل ہوگئی ہے۔گلابی رنگ کا لباس پہنی خاتون ڈرائیو تھرو کی کھڑکی سے ریسٹورنٹ کے کچن میں جاتی ہیں جبکہ اسٹاف ان کی اس حرکت پر خوب قہقہے لگاتا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ خاتون کی اس طرح دراندازی پر کچن اسٹاف ان سے خوش اسلوبی سے پیش آتا ہے اور ان کی ویڈیو بناتے ہوئے بہت ہنستا ہے کہ یہ خاتون کھانے کے لیے کچھ بھی کرسکتی ہیں۔