تازہ ترین

تصاویر: پاکستان میں کرینوں کے ذریعے قربانی کے جانور اتارنے کا خطرناک ٹرینڈ جاری

اسلام آباد (سن نیوز)عید قرباں آتے ہی جہاں ملک بھر کے مختلف حصوں میں مویشی منڈیوں میں جانوروں کی بڑی تعداد دیکھنے میں آتی ہے وہیں گھروں کی چھتوں پر پالے گئے جانور بھی کرینوں کے ذریعے اتارے جانے کا ٹرینڈ زور پکڑجاتا ہے۔اگرچہ یہ ٹرینڈ جانور کی جان خطرے میں ڈالنے کا باعث ہے تاہم اس کے باوجود عید الاضحٰی قریب آتے ہی ہر سال کئی جانوروں کو کرینوں کے ذریعے اتارا جاتا ہے جس کے لیے اہل علاقہ کی بڑی تعداد جمع ہوتی ہے اور تصاویر اور ویڈیو بھی بنائی جاتی ہیں۔رواں سال بھی یہ ٹرینڈ زور وشور سے جاری ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں آئیے ان تصاویر پر ڈالتے ہیں ایک نظر !فوٹو بشکریہ پی پی آئیواضح رہے کہ کراچی میں حال ہی میں عمارت کی چھت سے بیل اتارنے کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس دوران بیل زمین پر آگرا تھا۔