تازہ ترین

بھارت میں 20 روپے کے چائے کے کپ پر 50 روپے سروس چارجز

اسلام آباد (سن نیوز)بھارت میں 20 روپے کے چائے کے کپ پر 50 روپے سروس چارجزنئی دہلی: بھارت میں ریلوے انتظامیہ کی جانب سے چائے کا کپ 70 روپے میں دیا جا رہا ہے جب کہ چائے کی ایک پیالی قیمت 20 روپے فی کپ ہے جس پر 50 روپے سروس چارجز ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریلوے نے ایک مسافر سے چائے کے ایک کپ کے 70 روپے وصول کیے جب کہ قیمت 20 روپے ہے۔ یہ معاملہ سوشل میڈیا پر آنے کے بعد سب کی توجہ حاصل کرگیا۔ٹوئٹر پر ایک صارف نے بھارتی ریلوے کی جانب سے چائے کے بل شیئر کیے جس میں فی کپ قیمت 20 روپے اور سروس چارجز 50 روپے لکھے ہوئے ہیں۔ صارف نے احتجاج کیا کہ 20 روپے کی چائے پر 50 روپے سروس چارجز کہاں کا انصاف ہے۔دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر بھارتی ریلوے کے خلاف شکایتوں کا انبار لگ گیا اور اس ناانصافی پر ریلوے انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیا۔سوشل میڈیا صارفین کے دباؤ پر ریلوے انتظامیہ کو وضاحت پیش کرنا پڑی کہ جو صارفین ٹکٹ بک کرواتے وقت کھانے پینے کی سروس بک نہیں کرواتے انہیں حکومت سبسڈی نہیں دیتی، اس لیے انہیں ہر آڈر پر 50 روپے سروس چارجز ادا کرنے ہوتے ہیں۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں