تازہ ترین

چین کے خطرناک پہاڑ پر بنی سڑک انسانی عزم و ہمت کی شاہکار

اسلام آباد( سن نیوز)چین کے تھائی ہینگ پہاڑ (Taihang Mountain) پر بنی خطرناک سڑک پر گاڑیاں چلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، اس سڑک کو 50 برس قبل مقامی لوگوں نے اپنے ہاتھ سے بنایا تھا۔پہاڑی پر بنی خطرناک سڑک پر گاڑی چلانا آسان کام نہیں، مگر مقامی لوگ وہاں پر آسانی کے ساتھ گزر جاتے ہیں۔50 سال پہلے چین کے مقامی گاؤں کے لوگوں نے اس پہاڑ پر اپنے ہاتھ سے سڑک بنائی تھی ، تاہم اب یہ ایک سیاحتی علاقہ بن چکا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس پہاڑی پر دنیا کی ایک بڑی ٹنل بھی بنی ہوئی ہے، جسے دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں سیاح آتے ہیں ۔