تازہ ترین

بریکنگ نیوز! عمر شریف جرمنی میں انتقال کر گئے

لاہور( سن نیوز) پاکستان کے معروف کامیڈین اور سٹیج کے بے تاج بادشاہ عمر شریف طویل علالت کے بعد جرمنی میں انتقال کر گئے ہیں ۔ عمر شریف کو علاج کیلئے امریکہ لے جایا جارہا تھا کہ راستے میں جرمنی میں سٹاپ اوور کے دوران ان کی صحت بگڑ گئی اور انہیں مقامی ہسپتال میں داخل کیا گیا جبکہ اس موقع پر ایئر ایمبولینس میں بھی خرابی کے باعث انہیں متبادل طیارے کے ذریعے امریکہ لے جانے کے انتظامات بھی کیئے گئےلیکن صحت بہتر ہونے تک کا انتظار کیا جانے لگا ۔ اب اطلاعات ہیں کہ وہ جرمنی میں ہی انتقال کر گئے ہیں اور امریکہ نہیں پہنچ سکے ۔یاد رہے کہ عمر شریف کو ہارٹ اٹیک ہو اتھا جس کے بعد وہ صحت مند ہو گئے لیکن ایک ماہ کے بعد ان کی طبیعت دوبارہ خراب ہوئی اور انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ، جس کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ عمر شریف کی بی…