تازہ ترین

بارشیں اور برفباری ۔۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

اسلام آباد( سن نیوز)جمعه کے روز خیبرپختونخوا،پنجاب،شمالی بلوچستان،گلگت بلتستان اورکشمیرمیں تیزہواؤں کے ساتھ بارش /برفباری جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے ، پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز خیبرپختونخوا،پنجاب،شمالی بلوچستان،گلگت بلتستان اورکشمیرمیں تیزہواؤں کے ساتھ بارش /برفباری جبکہ بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش/ژالہ باری کا امکان ہے ۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اوربالائی سندھ میں رات/صبح کے اوقات میں دھند کی توقع ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اورخشک رہا۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، کشمیراورگلگت بلتستان میںبارش/برفباری ہوئی۔سب سےزیادہ بارش (ملی میٹر): کشمیر:کوٹلی06،راولاکوٹ04، پنجاب: مری04، ،منگلہ01، اور خیبرپختونخوا: مالم جبہ میں02ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔برفباری (انچ ):مالم جبہ اور مری میں01 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 12،کالام منفی 08، اسکردو منفی07،استور، بگروٹ،پاراچنارمنفی 05، ہنزہ منفی 04، مالم جبہ، زیارت منفی 03، بارہ مولہ، شوپیاں، پلوامہ منفی 02، دیر، قلات، چترال اور دروش میں منفی01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں