تازہ ترین

عبوری وزیراعظم کیلئے 4 نون لیگی امیدوار، نواز شریف ناراض

اسلام آباد( سن نیوز) رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ عبوری وزیر اعظم کیلئے 4 لیگی امیدواروں کے نام دیکھ کر نواز شریف ناراض ہو گئے، شہباز شریف کی مرضی سے نواز شریف کو عبوری سیٹ اپ پر منانے کی کوشش ناکام ہو گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری نے جن4 لیگی رہنماؤں کا ذکر کیا وہ عبوری وزیر اعظم کے امیدوار تھے۔ان چار میں سے ایک رہنما چند روز پہلے نواز شریف سے ملنے گئے تھے اور انھوں نے عبوری وزیر اعظم کیلئے اپنا نام سب سے اوپر لکھا تھا۔ذرائع کے مطابق باقی 3میں سے ایک سینٹرل پنجاب دوسرا پوٹھوہار اور تیسرا کراچی سے تھا۔پوٹھوہار سے امیدوار نے خود خواہش ظاہر نہیں کی بلکہ انھیں نامزد کیا گیا تھا۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں