تازہ ترین

گذشتہ 2 برس میں ملک میں خودکشی کی شرح 3 سے بڑھ کر 8 فیصد ہوگئی

اسلام آباد ( سن نیوز) نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ماہرین نفسیات نے انکشاف کیا ہےکہ گزشتہ 2 برس میں ملک میں خودکشی کی شرح 3 سے بڑھ کر 8 فیصد ہوگئی ہے۔ہرسال10ستمبرکو خودکشی سے بچاؤ کا عالمی دن منایا جاتا ہے، ماہرین نفسیات کہتے ہیں کہ پاکستان میں خودکشی کرنے والوں کی شرح گزشتہ 2 سال میں 8 فیصد تک جا پہنچی ہے۔ رپورٹ کے مطابق تقریباً 25 فيصدافراد ڈپریشن،ذہنی دباؤ اور دماغی بیماریوں میں مبتلا ہیں، جن میں زیادہ تعدادنوجوانوں کی ہے، ماہرین نےاس کی بڑی وجہ معاشی بدحالی اور کورونا کو قرار دیا

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں