تازہ ترین

سات روز قبل وفات پانے والے’’ المعروف بابا سائیں‘‘ کی قبر سے میت غائب ہو گئی ، گائوں میں ہلچل مچ گئی

مکوآنہ ( سن نیوز)تھانہ صدر کی حدود میں سات روز قبل وفات پانے والے بابا سائیںکی قبر سے میت غائب ہونے پر گاوں میں تھرتھلی مچ گئی- واقعہ چک نمبر 95 گ ب میں پیش آیا-پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کر دی ہے-ذرائع کے مطابق تھانہ صدر کے نواحی گاؤں چک نمبر 95 گ ب کا رہائشی محمد حسین ولد امام المعروف بابا سائیں 7 روز قبل وفات پا گیا تھا جس ک اپنے ہی رقبہ میں دفن کیا گیا تھا گذشتہ روز پولیس کو 15 پر کال موصول ہوئی کہ 7 روز قبل دفن ہونے والے باباسائیں کی قبر کھود کر نامعلوم افراد میت نکال لی ہے قبر سے میت غائب ہونے پر پورے گاؤں میں تھرتھلی مچ گئی اطلاع پر انچارج چوکی نبیل گھمن پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے پولیس نے تمام شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ذرائع کے مطابق وفات پانے والے محمد حسین المعروف بابا سائیں کی اولاد نہیں ہے اور مرحوم کا ایک کیلہ اراضی کا مبینہ طور پر تنازعہ چل رہا تھا یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مرحوم کی متنازع اراضی اسکے بھتیجے اور بھانجے کاشت کر رہے ہیں پولیس کا کہنا ہے کہ وقوعہ میں ملوث افراد کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے گی-

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں