تازہ ترین

کراچی میں 8 جنوری سے سردی کی شدت میں اضافے کا امکان

کراچی ( سن نیوز)صوبائی دارالحکومت کراچی میں 8 جنوری سے سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ چیف میڑولوجسٹ کراچی سردار سرفراز نے بتایاکہ کراچی میں8 جنوری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا،درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں جاسکتا ہے، بارش کے پورے سلسلے میں 40 سے 50 ملی میٹربارش ہوسکتی ہے۔چیف میڑولوجسٹ کے مطابق کراچی میں کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔5 جنوری کی دوپہرتک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے،اس دوران تیز سرد ہوائیں چل سکتی ہیں۔سردارسرفراز نے بتایا کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ 6 جنوری کی دوپہر سے ایک بار پھر سرگرمہوگا۔ شہرمیں6 جنوری کی دوپہرسے 7 جنوری کی دوپہرتک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ اس کے بعد بارش میں وقفہ آجائے گا۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں