تازہ ترین

فورسز کا ٹانک اور میرعلی میں آپریشن، 4 اہلکار شہید، 2 دہشتگرد بھی ہلاک

اسلام آباد( سن نیوز)ٹانک اور میر علی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں سکیورٹی فورسز کے 4 اہلکار شہید ہو گئے جبکہ آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے ٹانک میں آپریشن کیا، آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے جن کی شناخت شاہ زیب عرف ذاکر اور دانیال کے ناموں سے ہوئی۔آئی ایس پی آر کے طابق آپریشن میں دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں بھی آپریشن کر کے ایک دہشت گرد کو گرفتار کیا، گرفتار دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی تحویل میں لے لیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران 4 سکیورٹی اہلکار شہید ہوئے، شہدا میں بہاولنگرسے تعلق رکھنے والے حوالدار منور، لکی مروت کے سپاہی ذکاءاللہ، کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے سپاہی فرحان اور ایبٹ آباد کے سپاہی شیراز شامل ہیں۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں