تازہ ترین

ملک میں کچھ ہونیوالا ہے، چند ہفتوں میں پتہ چل جائیگا، رحمن ملک

لاڑکانہ( سن نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وفاقی وزیر داخلہ اور سینیٹر رحمن ملک نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ مخفی چیزیں ہو رہی ہیں جس سے لگتا ہے کہ ملک میں کچھ ہونے والا ہے، کیا ہوگا،کب ہوگا کیسے ہوگا چند دنوں ہفتوں میں پتہ چل جائے گا۔سابق وزیر داخلہ نے آصف زرداری کی ملاقاتوں کا اعتراف کر لیا، نوڈیرو شوگر مل ریسٹ ہاؤس میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی فارمولا کے سلسلے میں آصف علی زرداری اگر کسی سے ملے بھی ہیں تو کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے، نواز شریف فروری سے پہلے ملک واپس نہیں آئیں گے۔انھوں نے کہا کہ حکومتی فارن فنڈنگ کیس فیصلے کے بعد صورتحال آنے والے دنوں میں واضح ہو جائے گی۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں