تازہ ترین

آئندہ ہفتے سردی بڑھنے اوربارش کا امکان

اسلام آباد( سن نیوز)کراچی میں 2 روز قبل ہونے والی بارش نے سردی میں اضافہ کردیا ہے اور محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں شہر کا موسم مزید سرد ہونے کا امکان ظاہرکیاہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتے کراچی میں بارش کا امکان ہے جس سے درجہ حرارت میں مزید کمی واقع ہوگی۔ساتھ ہی محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کا بھی امکان موجود ہے۔بدھ کی صبح کراچی میں 14 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا جبکہ 6 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے سرد ہوا چل رہی تھیں۔خیال رہے کہ2 روز قبل پیر کو محکمہ موسمیات کی کراچی میں بارش کی پیش گوئی درست ثابت ہوئی تھی اور بارش کے ساتھ ہی سردی کی دوسری لہر نے شہر کو لپیٹ میں لے لیا تھا۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں