تازہ ترین

بھارتی اداکارہ کا فلم کے سیٹ سے ساڑھیاں چوری کرنے کا اعتراف

اسلام آباد( سن نیوز)بھارتی اداکارہ ثانیہ ملہوترا نے فلم کے سیٹ سے ساڑھیاں چوری کرنے کا اعتراف کیا ہے۔بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ ثانیہ ملہوترا نے اعتراف کیا کہ انہوں نے نیٹ فلیکس کی فلم میناکشی سندریشور کے سیٹ سے ساڑھیاں چرائی تھیں ۔ثانیہ ملہوترا نے اس فلم میں مدورائی کی ساؤتھ انڈین خاتون کا کردار نبھایا تھا جس میں انہیں کاٹن اور سلک کی ساڑھی میں دیکھا گیا ۔
فلم سیٹ سے متعلق یادگار لمحوں کو دہراتے ہوئے ثانیہ نے بتایا کہ وہ پہلے لاک ڈاؤن کے ختم ہونے کے بعد فلم کی شوٹنگ کررہی تھیں اور فلم کی شوٹنگ دوبارہ شروع ہونے پر بہت خوش تھیں جب کہ انہیں اس کردار کے لیے تیار ہونا پسند ہے اسی لیے ان کے پاس اب بھی وہ ساڑھیاں ہیں۔اداکارہ نے بتایا کہ ان ساڑھیوں کو انہوں نے سیٹ سے چرالیا تھا پھر انہیں اپنی ایک دوست کی شادی پر بھی پہنا ۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں