تازہ ترین

23 مارچ سے پہلے حکومت سے اسٹیبلشمنٹ کا ہاتھ اٹھ جائے گا، تہلکہ خیزدعویٰ

اسلام آباد( سن نیوز)ن لیگ کے رہنما جاوید لطیف نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ 23 مارچ سے پہلے حکومت سے اسٹیبلشمنٹ کا ہاتھ اٹھ جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق جاوید لطیف نے کہا ہے کہ نوازشریف کی واپسی کا سن کرحکومت کےہاتھ پاؤں پھول گئے ہیں،ہر شخص حکومتی کارکردگی خلاف احتجاج کررہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف ہفتوں میں پاکستان نظر آئیں گے۔ 23 مارچ سے پہلے حکومت سے اسٹیبلشمنٹ کا ہاتھ اٹھ جائے گا۔قبل ازیں چیئرمین قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات میاں جاوید لطیف نے وفاقی وزیر فواد چوہدری پر کام میںرکاوٹ ڈالنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ آج بدھ کو اجلاس ضرور ہوگا ، حکومت نے رکاوٹ ڈالی تو دن 2 بجے پی ٹی وی ہیڈ کوارٹر کے گیٹ پر اجلاس منعقد کریں گے۔ایک بیان میں جاوید لطیف نے کہا کہ وفاقی وزیر فواد چوہدری قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کے کام میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قائمہ کمیٹی نے متفقہ طور پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کو بلایا تھا۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ وفاقی وزیر اطلاعات کی طرف سے قائمہ کمیٹی کے آج کے اجلاس کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جارہا ہے۔انہوںنے کہاکہ ریکارڈ پر ہے کہ تمام کمیٹی ممبر اس معاملے پر ہمارے ہم آواز تھے، اب فواد چوہدری ایجنڈے سے اس معاملے کو نکالنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔جاوید لطیف نے کہا کہ حکومت ایوان کے بعد اب قائمہ کمیٹیوں کی کارروائی بھی بلڈوز کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر نے آج کے اجلاس میں رکاوٹ ڈالی تو کسی صورت قبول نہیں کریں گے، اجلاس ضرور ہوگا۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ رکاوٹ ڈالی گئی تو دن 2 بجے پی ٹی وی ہیڈ کوارٹر کے گیٹ پر اجلاس منعقد کریں گے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں