تازہ ترین

نواز شریف کو وطن واپس آنا چاہئے، آپ ایک رات میں نئی لیڈر شپ تو نہیں لاسکتے ہیں، علی محمد خان نے لیگی قیادت کو مشورہ دیدیا

اسلام آباد( سن نیوز)وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کو وطن واپس آنا چاہئے، آپ ایک رات میں نئی لیڈر شپ تو نہیں لاسکتے ہیں۔ ایک انٹرویومیں علی محمد خان نے کہا کہ عوام پر قانون لاگو ہوتا ہے تو منسٹر پر بھی ہونا چاہئے، نواز شریف ضرور پاکستان آئیں اور عدالتوں کا سامنا کریں۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات میں 8 لاکھ سے زیادہ ووٹ لئے ہیں، پرویز خٹک کا خیبرپختونخوا میں ٹکٹ دینے میں زیادہ کردار نہیں تھا۔ وزیر مملکت نے کہاکہ پیپلز پارٹی اور نون لیگ توخیبرپختونخوا میں وننگ لسٹ میں بہت پیچھے ہے، بلدیاتی انتخابات میں جماعت کا ہی نہیں علاقائی ووٹ بینک بھی اہمیت رکھتا ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں