تازہ ترین

ملک کے بیشتر علاقوں میں مزید بارش اور پہاڑوں پربرفباری ،محکمہ موسمیات نےعوام کو خبردار کر دیا

اسلام آباد( سن نیوز)پیر کے روز شمال مشرقی پنجاب، با لائی خیبر پختونخواہ ، خطہ ٔپوٹھوہار،زیریں بلوچستان ، گلگت بلتستان ، کشمیر اور صوبہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے ۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات کے اوقات میں دھند /اسموگ چھائے رہے گی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی اور جنوبی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ سندھ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں مزید بارش کا امکان ہے ۔ پنجاب، خیبر پختونخواہ کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات /صبح کے اوقات میں شدید دھند چھائی رہے گی۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بالائی خیبر پختو نخوا،پنجاب،اسلام آباد،لسبیلہ، خضدار،حیدر آباد،کراچی اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔سب سے زیادہ بارش: خیبر پختونخواہ : دیر(بالائی 21، زیریں 13)،مالم جبہ 16، کاکول 12، کالام، بالاکوٹ 11، سیدوشریف 07، چراٹ06،پٹن 03، دروش 01، بلوچستان :لسبیلہ 13، خضدار 02، کشمیر : مظفر آباد 08،کوٹلی 05،گڑھی دوپٹہ 03، راولاکوٹ 01،پنجاب:مری 08، اسلام آباد (سید پور 06، گولڑہ 05، زیرو پوائنٹ 04، بوکرہ 02،ائیر پورٹ 01) ،راولپنڈی 02، چکوال ، نارووال، منگلہ، جہلم،سیالکوٹ، رحیم یار خان 01، سندھ: حیدر آباد 06، کراچی (گلشن حدید ، سر جانی، قائد آباد 05، مسرور بیس، کیماڑی، یونیورسٹی روڈ 04، ائیر پورٹ، ایم او ایس، سعدی ٹاؤن، جامع تررشید03، اورنگی ٹاؤن اور فیصل بیس) میں 02ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں