تازہ ترین

بااثرنجی رئیل اسٹیٹ مالکان کی شامت آگئی ،2ارب 38کروڑ بقایا جات وصول کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد( سن نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) نے واجبات کی وصولی کے لیے سینکڑوں بااثر نادہندہ نجی رئیل اسٹیٹ مالکان کی جانب سے واجب الادا دو ارب اڑتیس کروڑکیپٹل ویلیو ٹیکس (CVT) جمع کرانے کیلئے اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری (ICT) کے بینک اکاؤنٹ کو منسلک کردیا ہے۔روزنامہ جنگ میں مہتاب حیدر کی شائع خبر کے مطابق ایف بی آر کو یہ سخت ایکشن اس لیے اٹھانا پڑا کیونکہ آئی سی ٹی ریونیو ڈیپارٹمنٹ اربوں روپے کی بقایا رقم وصول کرنے میں ناکام رہا ہے،جب آئی سی ٹی کے ریونیو کلکٹر سے رابطہ کیا گیا تو ترجمان نے جواب دیا کہیہ ٹیکس سال 2010سے 2018تک کی ٹیکس کی رقم تھی اور پرائیویٹ سیکٹر کے رئیل اسٹیٹ مالکان نے عدالت سے رجوع کیا لیکن معزز عدالت نے پرائیویٹ سیکٹر کے رئیل اسٹیٹ مالکان کے خلاف کارروائی کا حکم دیا۔ چنانچہ ایف بی آر نے ایسا قدم اٹھایا اور آئی سی ٹی بینک اکاؤنٹ منسلک کر دیا۔ اب ایف بی آر کے آر ٹی او اور آئی سی ٹی کے ریونیو افسر نے مذاکرات کیے اور فیصلہ کیا کہ آئی سی ٹی جائیداد کے مالکان کی تفصیلات شیئر کرے گا اور ایف بی آر کو ٹیکس نادہندگان کی جائیداد قرق کرنے میں مدد کرے گا۔ تمام بڑی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے علاوہ ICT کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے افرادٹیکس نادہندگان کی فہرست میں شامل ہیں۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں