تازہ ترین

سرگودھا ریجن سے ایک اور سپوت وطن پر قربان ہو گیا پورے فوجی اعزاز کیساتھ اس کی تدفین کے انتظامات

سرگودھا( سن نیوز)سرگودھا ریجن سے ایک اور سپوت وطن پر قربان ہو گیا جس کا خسد خاکی اس کے آبائی گاؤں لاکر پورے فوجی اعزاز کے ساتھ اس کی تدفین کے انتظامات کر لئے گئے۔زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ خوشاب کے گاؤں محب پور کا 27 سالہ منظرعباس پاک آرمی میں لانس نائیک ملازم اوربلوچستان کیچ میں اپنی خدمات سرانجام دیرھاتھا کہ گزشتہ روزدہشت گردوں نیسیکورٹی فورسزکی چیک پوسٹ پرحملہ کیا تو سیکورٹی فورسزاوردہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں 27 سالہ منظرعباس جام شہادت نوش کرگیا۔جس کا جسدخاکی اس کے آبائی گاؤں محب پور لاکر اس کی
پورے فوجی اعزازکیساتھ تدفین کے انتظامات مکمل کر لئے گئے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں