تازہ ترین

محکمہ موسمیات کی ہفتے سے ملک بھر میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیشگوئی

اسلام آباد( سن نیوز)محکمہ موسمیات نے ہفتے سے ملک بھر میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہاہے کہ مغربی ہوائوں کا سلسلہ ہفتے کی شام سے ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے اعلامیے کے مطاب ق مغربی ہوائوں کا سلسلہ ہفتے کی شام سے ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کی شام سے منگل تک اسلام آباد اور کشمیر میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔اعلامیے کے مطابق اتوار کی شام سے گلگت بلتستان، چترال، دیر،سوات میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کی شام سے لاہور اور قصور میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش جبکہ مری اور گلیات میں برف باری کا امکان ہے۔اعلامیے کے مطابق اتوار کی شام سے منگل تک وادی نیلم، باغ، حویلیاں، راولا کوٹ، ناران، کاغان، ہنزہ، گلگت اور مالم جبہ میں برف باری ہوسکتی ہے۔اعلامیے کے مطابق برف باری کے باعث مری، گلیات، کاغان، ناران، دیر، سوات، چترال، استور، اسکردو، ہنزہ، گلگت، نیلم ویلی، باغ اور حویلی کے اضلاع میں سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پشین، زیارت، قلعہ عبداللّٰہ، ہرنائی اور چمن میں بھی ہفتہ کو برف باری کا امکان ہے۔اعلامیے کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو موسلا دھار بارش کے باعث سبی، بولان، قلات، خضدار، نصیر آباد اور کوہلو میں طغیانی کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کیشہری علاقوں میں موسم کی تبدیلی سے اسموگ کی موجودہ صورتحال میں کمی متوقع ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں