تازہ ترین

آج سے بارشوں اور برفباری کا سلسلہ شروع۔۔۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو الرٹ کر دیا

اسلام آباد( سن نیوز)محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرداورخشک جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود/ابر آلود ۔تاہم بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقا مات پر بارش / برفباری کی توقع۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند / اسموگ پڑنے کا امکان۔اسلام آباد میں موسم سرد / خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان۔کشمیر اور ملحقہ پہا ڑ ی علا قوں میں موسم شدید سردجبکہ مطلع جزوی ابر آلو د رہے گا۔ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلو د /ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش/برفباری کا امکان۔خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم شدید سرد اورخشک جبکہ بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ تاہم دیر، چترال ، کرم، بونیر، شانگلہ اور سوات میں بارش/برفباری ہوسکتی ہے۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم بدستور خشک اور سرد رہے گا۔ تاہم صبح/رات کے اوقات میں سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ ، شہید بینظیر آباد، موہنجو داڑو، ساحلی علاقوںاور گردونواح میں دھند/اسموگ چھائے رہنے کا امکان۔پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود/ ابر آلودموسم خشک اور سرد رہے گا۔ تاہم بعض میدانی علاقوں میں دھند/ اسموگ چھائے رہنےکی توقع۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد/ جزوی ابر آلود جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا جبکہ ساحلی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان۔ تاہم کوئٹہ، چمن، پشین اور ژوب میں ہلکی بارش/برفباری ہوسکتی ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ا ورسرد جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: اسکردومنفی12،لہہ منفی 09،استورمنفی08، گلگت منفی 07، کالام، ہنزہ، بگروٹ منفی 05، بونجی، مالم جبہ، راولاکوٹ منفی 04، دیر، دروش، کوئٹہ اور سری نگر میں منفی 03ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں