تازہ ترین

آئی فون 14 پرو کے رلیز سے پہلے اس کا نیا فیچر سامنے آگیا

اسلام آباد( سن نیوز)آئی فون کے شوقین غالباً برسوں سے سنتے آرہے ہیں کہ ایپل اپنے آئی فونز سے نوچ (اسکرین کے اوپر کالا مستطیل حصہ) ختم کررہا ہے لیکن اب یہ بات آئی فون 14 پرو اور پرومیکس کے حوالے سے زیادہ زور پکڑ رہی ہے۔رواں ہفتے کے شروع میں ایک کورین پبلکیشن ‘دی الیک’ نے کہا تھا کہ اس بار آئی فون پرو اور پرو میکس کی باڈی میں یہ حصہ نہیں ہوگا۔ تاہم یہ سستے آئی فونز پرو میں برقرار رہے گا۔یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اس بار ایپل ہول-پنچ-کیمرے کا استعمال کرے گا (یہ کیمرہ اسکرین کے اوپر کنارے پر یا درمیان میں نصب ہوتا ہے اور کوئی اضافی جگہ نہیں گھیرتا)۔ایپل ایسا کیوں کررہا ہے؟ اس کا جواب بہت آسان ہے، دوسروں سے الگ شناخت کیلئے۔ تقریباً جتنے بھی فونز ہیں سب میں نوچ ہے۔ ایپل اپنی الگ شناخت کو برقرار رکھنے کیلئے اپنے فونز میں سے نوچ ختم کررہا ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں