تازہ ترین

بھارت کا سیمی فائنل کھیلنے کا خواب چکنا چور نیوزی لینڈنےافغانستان کو شکست دے دی

اسلام آباد ( سن نیوز)نیوزی لینڈ نے افغانستان کو دو کٹوں کے نقصان پر شکست دے دی ۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گروپ 2 کے اہم ترین میچ میں افغانستان کی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 125 رنز کا ہدف دیا ہےجسے نیوزی لینڈ نے 18.1بالز پر پورا کر کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے ۔ ابوظبی میں جاری میچ میں افغانستان کےکپتان محمد نبی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔افغانستان کی ٹیم بیٹنگ کے دوران مشکلات کا شکار رہی اور مقررہ 20 اوورز میں8 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بناسکی۔افغانستان کی جانب سے نجیب اللہ 73 رنز بنا کر نمایاں رہے، ان کے علاوہ گلبدین نائب نے 15 اور محمد نبی نے 14 رنزبنائے۔نیوزی لینڈ کی جانب سےٹرینٹ بولٹ نے17 رنزکے عوض تین وکٹیں حاصل کیں ، ٹم ساؤتھی نے 2 ، ایش سودی ،ایڈم ملن اور جیمز نیشم نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔یاد رہے کہ آج افغانستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ہونے والے مقابلے میں اگر افغانستان ایک رن سے بھی فتح یاب ہوتا ہے تو بھارت اچھے رن ریٹ کی بنیاد پر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائے گا، البتہ نیوزی لینڈ کے جیتنے کی صورت میں نیوزی لینڈ افغانستان اور بھارت کو پیچھے چھوڑ کر خود سیمی فائنل میں پہنچ جائےگا۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں