تازہ ترین

حلیم عادل کو اینٹی کرپشن سندھ نے گرفتار کیا: ذرائع

کراچی(سن نیوز): پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کو اینٹی کرپشن سندھ نے لاہور سے گرفتار کیا۔اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق حلیم عادل کو سرکاری زمین کےجھوٹےکاغذات بنانے کے الزام میں گرفتار کیاگیا، انہوں نے زمین کے جھوٹے کاغذات پر بینک سے قرض لیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ سرکاری زمین کے ریکارڈ میں ہیرا پھیری سےحلیم عادل شیخ نے زمین ایک شخص کے نام کرائی، پی ٹی آئی رہنما نے پھر وہی زمین اس شخص سے اپنے نام کرائی۔اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق بورڈ آف ریونیو اس زمین کے کھاتے منسوخ کرچکا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ حلیم عادل کاراہداری ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد انہیں سندھ منتقل کیا جائےگا۔یاد رہے کہ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے رہنما حلیم عادل شیخ کو سادہ لباس اہلکار وں نے گزشتہ رات لاہور سے حراست میں لیا۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں