اسلام آباد (سن نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کسی آمر کی قید اور ظلم میرے والد آصف علی زرداری کی مسکراہٹ نہیں چھین سکی۔بلاول بھٹو زرداری نے اپنے والد اور پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو فادرز ڈے کی مبارک باد دی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ میرے عقل مند، صابر اور بہادر والد کو فادرز ڈے مبارک ہو۔بلاول بھٹو نے کہا کہ شہید بھٹو کے بعد اپنی مدت پوری کرنے والے پہلے سویلین صدر آصف علی زرداری نے 1973 کا آئین بحال کیا۔پی پی چیئرمین نے کہا کہ میرے والد آصف علی زرداری نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا، انہوں نے سی پیک کی بنیاد رکھی اور ابھی بہت کچھ کرنا ہے۔
کسی آمر کی قید اور ظلم میرے والد کی مسکراہٹ نہیں چھین سکی، بلاول بھٹو زرداری
