تازہ ترین

اسلام آباد - وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ عدلیہ میں خفیہ اداروں کی مبینہ مداخلت کے حوالے سے حکومت نے انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم میاں شہباز شریف کی چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کے بعد اٹارنی جنرل کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ تمام آئینی اداروں کو اپنی حدود میں رہ کام کرنا چاہیے۔ ادارہ جاتی مداخلت کسی صورت قابل قبول نہیں ۔ اس...

اسلام آباد - اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی جانب سے خط کے معاملے پر چیف جسٹس کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس آج بھی جاری رہا۔ میڈیا کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی جانب سے خفیہ ادارے کی مداخلت پر خط لکھنے پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس آج بھی جاری رہا۔ فل کورٹ اجلاس میں سپریم کورٹ کے تمام ججز شریک ہوئے۔ یہ پڑھیں : ہائیکورٹ کے ججزکا...

بیجنگ - چین نے خیبرپختونخوا میں چائنیز انجیئنروں پر ہوئے خود کش حملے کے بعد پاکستان سے ٹھوس اقدامات اور سیکیورٹی بڑھانے سمیت سیکیورٹی رسک کو مکمل ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ لی جیان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بتایا کہ 28 مارچ کو چینی انٹر ایجنسی ورکنگ گروپ پاکستان بھیجا جس نے فوری طور پر پاکستان میں سفارتخانے اور متعلقہ کمپنی کے ساتھ ایمرجنسی ریسپانس پر کام شروع کردیا۔ انہوں نے بتایا کہ...

ایبٹ آباد کی کاکول ملٹری اکیڈمی میں ٹریننگ کے دوران قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان 2 کلومیٹر دوڑنے میں شدید مشکلات کا شکار ہوگئے۔ ٹریننگ کے دوسرے روز پاکستانی کرکٹرز کی فٹنس کا جائزہ لینے کی دوڑ لگوائی گئی، اس ٹیسٹ کے دوران عرفان اللہ خان نیازی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو کلومیٹر کی دوڑ 6 منٹ اور 47 سیکنڈز میں مکمل کی اور سرفہرست رہے جبکہ اعظم خان محض ڈیڑھ کلومیٹر ہی دوڑ...

کراچی - پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس اور اسد صدیقی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ انسٹاگرام پر مسرت کی خبر کو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ وہ اور اسد اللہ کی حمد کے ساتھ اماں اور ابا بننے کا اعلان کرتے ہیں۔ انہوں نے مداحوں کو بتایا کہ نومولود بیٹی کا نام نورجہاں رکھا ہے جبکہ انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔ 2021 میں زارا اور اسد کا ایک نومولود بیٹا انتقال کرگیا...

اسلام آباد - حکومت نے ایف بی آر سے کرپشن کے خاتمے کے لیے ملازمین کی معلومات اکٹھی کرنے کا ٹاسک خفیہ ایجنسی کو دے دیا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور اس کے ماتحت اداروں سے کرپشن کے خاتمے اور اچھی ساکھ کے حامل افراد کے اہم عہدوں پر تقرر کے لیے ایف بی آر میں قائم انٹیگریٹی مینجمنٹ سیل پھر سے فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم سیکرٹریٹ نے اس حوالے سے ایف بی...