تازہ ترین

قذافی اسٹیڈیم میں تیسرے ٹیسٹ کی تیاریاں جاری ‏

اسلام آباد( سن نیوز)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ 21 مارچ سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا، میچ کی پچ، پریکٹس پچز اور اسکوائر کی تیاری جاری ہے۔لاہور ٹیسٹ کے لیے پچ کو بہت اہمیت دی جا رہی ہے، پچ کے جائزے کے لیے غیر ملکی کیوریٹر ٹوبی لمسڈن کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ٹیسٹ میچ سے قبل انکلوژرز کی صفائی ستھرائی کا کام جاری ہے، جبکہ وائٹ بال سیریز کے لیے بھی قذافی اسٹیڈیم بیک اپ آپشن کے لیے موجود ہے۔واضح رہے کہ آسٹریلیا کےخلاف وائٹ بال سیریز 29 مارچ سے پنڈی اسٹیڈیم میں شیڈولڈ ہے تاہم پی سی بی اسلام آباد اور راولپنڈی میں موجودہ ملکی صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں