اسلام آباد( سن نیوز):پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ شان ٹیٹ نے کراچی میں ٹیم کو جوائن کرلیا۔قومی ٹیم کے منیجر منصور رانا نے ٹیم جوائن کرنے پر شان ٹیٹ کو پریکٹس شرٹ پیش کی۔بولنگ کوچ نےکہا کہ پاکستان ٹیم کا بولنگ کا شعبہ بہت ہی اچھا ہے ،ان کے ساتھ کوچنگ کا بہت مزہ آئے گا۔آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے 39 سالہ شان ٹیٹ پاکستان سے قبل افغانستان ٹیم کے بولنگ کوچ تھے۔
بولنگ کوچ شان ٹیٹ نے پاکستانی ٹیم کو جوائن کرلیا
