کراچی( سن نیوز): کراچی میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف کھانے کے وقفے تک 2وکٹوں پر 100 رنز بنا لیے جبکہ عثمان خواجہ نے نصف سنچری مکمل کرلی۔اوپنر ڈیوڈ وارنر 36رنز کی اننگز کھیل کر فہیم اشرف کی گیند پر آؤٹ ہوگئے جبکہ مارنوس لیمبوشین بغیر کوئی اسکور کیے رن آؤٹ ہوئے۔ عثمان خواجہ 52 رنز اور اسٹیو اسمتھ 7رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔رن آؤٹ کی وکٹ ساجد خان نے حاصل کی۔ٹاس جیتنے والے آسٹریلوی ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کا کہنا تھا کہ وکٹ دیکھنے میں اچھی لگ رہی ہے اور اب ہمارا کام اچھی بیٹنگ کرنا ہے، مچل سوئپسن کو ٹیسٹ میں ڈیبیو کروا رہے ہیں۔قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ یقینی طور پر کراچی کی پچ بعد میں اسپنرز کو مدد فراہم کرے گی، ٹیم میں افتخار احمد اور نسیم کی جگہ فہیم اشرف اور حسن علی کو شامل کیا ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جبکہ اس حوالے سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ کینگروز اور گرین شرٹس کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا گیا سیریز کا پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا تھا۔پاکستانامام الحق، عبداللہ شفیق، اظہر علی، کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، فہیم اشرف، فواد عالم، نعمان علی، ساجد خان، شاھین شاہ آفریدی، حسن علی۔آسٹریلیاعثمان خواجہ، ڈیوڈ وارنر، مارنوس لیبوشین، اسٹیو اسمتھ، ٹریوس ہیڈ، کیمرون گرین، الیکس کیری، مچل اسٹارک، پیٹ کمنز، نیتھن لائن، مچل سوئپسن۔
کراچی ٹیسٹ: کھانے کے وقفے تک آسٹریلیا کے 2وکٹوں پر 100رنز
