تازہ ترین

کراچی ٹیسٹ کیلئے ہوم ٹیم میں 2 تبدیلیوں کا امکان

اسلام آباد( سن نیوز)آسٹریلیا کے خلاف کل سے شروع ہونے والے کراچی ٹیسٹ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم میں 2 تبدیلیاں متوقع ہیں۔ذرائع کے مطابق ٹیم میں فاسٹ بولر حسن علی کو نسیم شاہ کی جگہ کھلائے جانے کا امکان ہے جبکہ فہیم اشرف کو افتخار احمد کی جگہ موقع دیا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ حسن علی اور فہیم اشرف انجری کے باعث پنڈی ٹیسٹ نہیں کھیل سکے تھے۔آل راؤنڈر فہیم اشرف نے آج ٹیم کے ساتھ بھرپور پریکٹس بھی کی ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں