تازہ ترین

شاہین آفریدی کو تحفے میں شاندار گاڑی مل گئی

اسلام آباد( سن نیوز)پاکستان سپُر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو لاہور قلندرز کے مالک عاطف رانا نے تحفے میں اپنی شاندار گاڑی دے دی جوکہ وہ خود استعمال کرتے تھے۔
عاطف رانا کے بھائی اور لاہور قلندرز فرنچائز کے شریک مالک سمین رانا سے ایک حالیہ انٹرویو میں جب کھلاڑیوں کو تحائف دینے کے بارے میں پوچھا گیا تو اُنہوں نے بتایا کہ ’ان کا پی ایس ایل کے 7ویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل تحائف تقسیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا‘۔انہوں نے مزید کہا کہ’لیکن جب فخر زمان نے سنچری لگائی تو میں نے سوچا کہ یہ بہت خاص ہے اور اسے انعام ملنا چاہیے‘۔یاد رہے کہ فخر زمان کو پی ایس ایل کے اس سیزن میں کراچی کنگز کے خلاف شاندار پہلی سنچری اور 7 نصف سنچریاں بنانے پر بہترین بلے باز قرار دیا گیا تھا۔شاہین شاہ آفریدی کی نئی تصویروں پر دلچسپ تبصرےانہوں نے مزید کہا کہ ’بس یہی وہ لمحہ تھا جب تحائف تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع ہوا‘۔ثمین نے شاہین آفریدی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’لوگ شاہین کی عمر کے بارے میں سوالات کرتے ہیں وہ بلاشبہ بہت چھوٹا اور اب بھی نو عمر ہے اور لیکن اس کا دل بڑا ہے‘۔اُنہوں نے بتایا کہ ’شاہین کو جب بھی کوئی تحفہ ملتا وہ اسے ٹیم کےباقی کھلاڑیوں اور عملے میں بانٹ دیتا تھا‘۔شاہین شاہ آفریدی نے نئی تاریخ رقم کردیان کا کہنا تھا کہ ’شاہین اور عاطف ایک گاڑی پر ایک دوسرے سے مذاق کر رہے تھے جوکہ شاہین کو بہت پسند تھی‘۔ثمین رانا نے بتایا کہ ’یہی وجہ ہے کہ شاہین کو اسکی پسند کی گاڑی کا تحفہ ملا اور یہ تحفہ دیتے ہوئے اُنہوں نے شاہین آفریدی کو کہا کہ وہ اس گاڑی کو کسی کے ساتھ شیئر نہ کرے کیونکہ یہ صرف اس کے لیے ہے‘۔لاہور قلندرز کے کپتان شاہین نے گزشتہ ماہ پی ایس ایل کے 7 ویں ایڈیشن کے فائنل میں دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کو 42 رنز سے شکست دے کر ٹیم کو لیگ کا پہلی بار ٹائٹل دلوایا۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں