تازہ ترین

شعیب اور ثانیہ نے’دی مرزا ملک شو‘ کی پہلی جھلک جاری کردی

اسلام آباد( سن نیوز)پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک اور اہلیہ، بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے ویب شو کی پہلی جھلک مداحوں کو دکھا دی ہے۔شعیب ملک نے فوٹو اینڈ ویڈو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے’دی مرزا ملک شو‘ کا پوسٹر شیئر کردیا ہے۔اُنہوں نے اپنے شو کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’وہ (دی مرزاملک شو) میں اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کے ساتھ اردو فلکس پر نظر آنے کے منتظر ہیں‘۔دوسری جانب ثانیہ مرزا نے بھی اپنی انسٹا اسٹوری پر ’دی مرزا ملک شو‘ کا پوسٹر شیئر کرکے اپنے مداحوں کو خوشخبری دی ہے۔خیال رہے کہ کچھ عرصہ پہلے ایتھلیٹ جوڑی نے اپنی ایک پریس کانفرنس میں اردو فلکس کے ساتھ اپنے نئے پراجیکٹ ’دی مرزاملک شو‘ کے بارے میں بتایا تھا۔جبکہ اب ثانیہ اور شعیب کی جانب سے اپنے نئے پراجیکٹ کا پوسٹر بھی ریلیز کردیا گیا ہے جسکا بہت جلد اسٹریمنگ سروس اردو فلکس پر آغاز ہوگا۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں