تازہ ترین

اسکینگ کا شوقین طالبعلم عمران خان سے ملاقات کا خواہشمند

اسلام آباد( سن نیوز)اسکینگ کے شوقین نوعمر طالبعلم عادل سنگین خان نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی خواہش ظاہر کردی۔عادل سنگین خان کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ گبین جبہ میں اسکینگ کی ویڈیو وزیراعظم نے پوسٹ کی جس پر ان کا شکرگزار ہوں۔انہوں نے کہا کہ اسکینگ میں ملک کا نام روشن کرنا چاہتا ہوں۔یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ دنوں اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر عادل کی ویڈیو شیئر کی تھی۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ سوات کے علاقے گبین جبہ میں اسکینگ کے حوالے سے دریافت ہونے والا یہ نیا علاقہ ہے، اب چونکہ سوات میں ہمارے بچے اسکینگ سیکھ رہے ہیں چنانچہ پاکستان جلد سرمائی اولمپکس میں مقابلے کی سکت و قابلیت حاصل کرلے گا، انشاءاللہ۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں