تازہ ترین

پاک بھارت ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میچ کی تمام ٹکٹیں چند گھنٹوں میں فروخت

اسلام آباد( سن نیوز)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان شیڈول میچ کی تمام ٹکٹیں محض چند گھنٹوں میں فروخت ہوگئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے پاک بھارت میچ کی تمام ٹکٹیں چند گھنٹوں میں فروخت ہوگئیں جس کے بعد کئی شائقین کو ہزاروں کی تعداد میں آن لائن انتظارکے سیکشن میں ڈال دیا گیا۔اتوار کی رات پاک بھارت میچ کی 1500 اور 2600 درہم کی ٹکٹیں فروخت کےلیے پیش کی گئی تھیں جو پیر کی صبح تک فروخت ہوچکیں۔سوشل میڈیا پر کئی کرکٹ مداحوں نے ٹکٹوں کے نہ ملنے کی شکایت کی اور ٹکٹوں کی تعداد میں اضافے کا بھی مطالبہ کیا۔خیال رہے کہ پاک بھارت ورلڈکپ میچ 24 اکتوبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میچز میں کورونا ایس او پیز کی وجہ سے 70 فیصد شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت ہوگی۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں