تازہ ترین

وہاب ریاض پی ایس ایل میں 100 وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئے

کراچی( سن نیوز): ایچ بی ایل پی ایس ایل کی ٹیم پشاور زلمی کے کپتان اور قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض پاکستان سپرلیگ میں 100 وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئے۔وہاب ریاض نے یہ اعزاز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 7 کے چوبیسویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف حاصل کیا۔زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے باز دانش عزیز کو پی ایس ایل میں اپنا سواں شکار بنایا اور سنگِ میل عبور کر کے اسٹیڈیم میں سجدۂ شکر کیا۔وہاب ریاض نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں چار اوورز میں 26 رنز دے کر دو کھلاڑیوں دانش عزیز اور اعظم خان کو شکار بنایا۔واضح رہے کہ وہاب ریاض نے 100 وکٹیں لینے کا اعزاز پی ایس ایل کے 75ویں میچ میں حاصل کیا۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں