تازہ ترین

پی ایس ایل 7: قذافی اسٹیڈیم میں اوپن ایئر اسٹوڈیو تیار

اسلام آباد( سن نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن سیون کے دوسرے مرحلے کے لیے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں اوپن ایئر اسٹوڈیو تیار کیا گیا ہے۔اوپن ایئر اسٹوڈیو فار اینڈ بلڈنگ کے نیچے گراؤنڈ میں تیار کیا گیا ہے، اوپن ایئر اسٹوڈیو سے میچ سے قبل اور بعد میں شوز ہوں گے۔قذافی اسٹیڈیم میں کمنٹری بکس ’ٹرک آرٹ‘ میں تیار کیا جا رہا ہے، ٹرک آرٹ کمنٹری بکس تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔بائیو سیکیورببل کے باعث اوپن ایئر اسٹوڈیو اور کمنٹری بکس تیار کیے گئے ہیں۔خیال رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل میں دو دن آرام کے بعد کل سے لاہور میں میدان سجے گا۔پی ایس ایل کے دوسرے مرحلے کے لیے تمام ٹیمیں لاہور پہنچ گئی ہیں۔لاہور کے مختلف مقامات پر کھلاڑیوں کی تصاویر آویزاں کردی گئی ہیں، دوسرے مرحلے کے پہلے میچ میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی آمنے سامنے ہوں گی۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں