تازہ ترین

رمیز راجہ نے رزاق اور باسط علی سمیت 6 صوبائی کوچز کو فارغ کرنے کا عندیہ دیدیا

لاہور( سن نیوز): پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے صوبائی ٹیموں کے کوچز کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے انہیں مستقبل میں کسی بھی قسم کی امید نہ رکھنے سے آگاہ کردیا۔پہلے کوچ مصباح الحق اور وقار یونس کااستعفیٰ، پھر چیف ایگزیکٹو وسیم خان کے استعفے کے بعد نئے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے 6 صوبائی ٹیموں کے کوچز و سلیکٹرزکی بھی چھٹی کا عندیہ دے دیا۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے 6 صوبائی ٹیموں کے کوچز و سلیکٹر ز کے ساتھ ورچوئل میٹنگ کی جس میں سندھ کے کوچ باسط علی، بلوچستان کے کوچ فیصل اقبال، سینٹرل پنجاب کے عبدالرزاق، کے پی کے عبدالرحمن، سدرن پنجاب کے شاہد انور اور نادرن پنجاب کے اعجاز احمد جونیئر نے شرکت کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رمیز راجہ نےانہیں مستقبل میں کسی قسم کی امید نا رکھنے سے آگاہ کرتے ہوئے واضح کردیا کہ سلیکشن اور کوچنگ میں ان کا مستقبل شاید نہ ہو ، روایتی اور پرانا انداز اب نہیں چل سکے گا۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ رمیز راجہ نے کوچز کو سیدھا پیغام دے دیا، اب سب تبدیل ہونے جارہا ہےکیونکہ وہ ان کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں