تازہ ترین

بھارتی کرکٹر کا پاکستانی کرکٹرز کے لیے خصوصی پیغام

اسلام آباد( سن نیوز)بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسپنر روی چندر ایشون نے قومی کپتان بابر اعظم اور نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو خصوصی طور پر مبارکباد دی ہے۔شاہین شاہ آفریدی رواں برس آئی سی سی کے کرکٹر آف دی ائیر قرار پائے تھے جبکہ بابر اعظم کو ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر منتخب ہوئے تھے۔پاکستانی کرکٹرز کے اس اہم ترین اعزاز کو اپنے نام کرنے پر بھارتی کرکٹر بھی خوش دکھائی دے رہے ہیں۔روی چندر ایشون نے ایوارڈ یافتہ بھارتی کرکٹرز کو مبارکباد دی اور ساتھ ہی خصوصی طور پر بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کو خصوصی مبارکباد دی۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں