تازہ ترین

ایسی یادیں ہیں جنہیں یاد کرکے ہمیشہ لطف اندوز ہوں گے، ڈیل اسٹین

اسلام آباد ( سن نیوز)سابق جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے بھی پاکستانی اسٹار آل راؤنڈر محمد حفیظ کی ریٹائرمنٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری ایسی یادیں ہیں کہ جنہیں یاد کرکے ہمیشہ لطف اندوز ہوں گے۔ واضح رہے کہ محمد حفیظ نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ محمد حفیظ کے 18 سالہ کیرئیر میں ہونے والے تنازعات پر ایک نظرکرکٹ کیریئر میں بولر اور بیٹر کے درمیان میدان میں اگر جنگوں کی بات کی جائے گی تو اس میں محمد حفیظ اور ڈیل اسٹین کی کرکٹ جنگ کا تذکرہ بھی لازمی ہوگا جسے کرکٹ شائقین نے خوب انجوائے بھی کیا تھا۔ تاہم اب محمد حفیظ کی ریٹائرمنٹ کے بعد ڈیل اسٹین نے ان کے لیے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ محمد حفیظ کے ساتھ بہت بڑی جنگیں ہوئیں، لیکن دن کے اختتام پر ہم نے اچھا وقت گزارا۔کبھی PCB سے ناراضگی کا اظہار نہیں کیا، حفیظ ڈیل اسٹین کا کہنا تھا کہ ہماری ایسی یادیں ہیں کہ جنہیں یاد کرکے ہمیشہ لطف اندوز ہوں گے۔ساتھ میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں شاندار انٹرنیشنل کیریئر پر محمد حفیظ کو مبارکباد دیتا ہوں۔سابق جنوبی افریقی فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ نے اپنے لوگوں کو متاثر کیا اور اچھے انداز میں گیم کھیلی۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں