تازہ ترین

بھارت اور جنوبی افریقا کے میچز تماشائیوں کے بغیر کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد( سن نیوز)بھارت اور جنوبی افریقا کی آئندہ سیریز بغیر کراؤڈ کے کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقا کے کرکٹ بورڈ کی جانب سے ملک میں کووڈ کی صورتحال کے سبب ٹیسٹ اور ایک روزہ میچز کی سیریز میں شائقینِ کرکٹ کو ٹکٹ فروخت نہیں کیے جائیں گے۔کرکٹ جنوبی افریقا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملک میں کووڈ کی چوتھی لہر کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ کرکٹ کورونا کے پھیلاؤ کا سبب نہ بنے۔خیال رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقا میں 3 ٹیسٹ میچز اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے گی، پہلے ٹیسٹ کا آغاز 26 دسمبر سے ہوگا جب کہ دورہ 23 جنوری تک جاری رہے گا۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں